ظلم وناانصافیوں کا خاتمہ اور مہنگائی بیروزگاری سمیت تمام مسائل کاواحد حل سیرت النبیﷺ پر عمل میں پنہاں ہے، حسین محنتی
پیر 10 دسمبر 2018 23:25
(جاری ہے)
محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ نیک لوگوں کی خاموشی اور لاتعلقی کی وجہ سے بدی کی قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں مصروف عمل ہیں،منکرات ایک ایسی بیماری اور وبا ہے جو معاشرے میں بڑی تیزی کے ساتھ پھیلتے ہیں، پھران لوگوں کو قیامت کے دن ندامت وشرمساری کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی کامیابی قرآن و سنت سے عملی وابستگی میں پنہاں ہے، آخرت کی جوابدہی انسانوں کو بلند مقام پر پہنچادیتی ہے، مال ودولت، پیسہ نصیب جبکہ دین محنت سے ملتا ہے، دینداری ،پرہیز گاری اور اللہ کی مخلوق سے محبت انسان کی آخرت کی منزل کو آسان بنادیتے ہیں، دین کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا، قیام پاکستان کا مقصد بھی مملکت خداداد پاکستان میں دین اسلام کو نافذ کرنا تھا اسلئے اسلام وپاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں۔انہوں نے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ جماعت اسلامی کی دعوت وپیغام کو عام کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور جماعت اسلامی کو سندھ میں ایک بھرپور عوامی طاقت میں تبدیل کردیں تاکہ سندھ کے عوام کے مسائل سے نجات دلائی جاسکے۔دریں اثنا ضلعی امیرمولانا غلام رسول احمدانی نے ضلعی مجلس شوری کے مشورے سے سیددادشاہ، اللہ بچایو ہالیپوتہ،محمد موسی ملاح اورعبدالکریم بلیدی کو ضلعی نائب امیر،سیدعلی مردان شاہ گیلانی جنرل سیکریٹری،جبکہ جواد سعید اورمحمد عظیم کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،محمد علی بلیدی کو سکیریٹری اطلاعات ،عبدللطیف کو خزانچی مقررکرنے کا اعلان کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے ، رانا مشہود
-
لاہورایئرپورٹ پر آتشزدگی، وفاقی وزیرداخلہ کانوٹس
-
فیکٹری ایریا، دو رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
-
طلبہ کو بائیکس کی فراہمی کیلئے قرعہ اندازی(کل) ہو گی
-
9 مئی کے کرداروں کو کیفرکردار تک پہنچائے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں‘فردوس عاشق
-
لاہور ایئرپورٹ پر آتشزدگی سے امیگریشن سسٹم تباہ، پروازوں کا شیڈول متاثر
-
9 مئی کرنیوالے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے‘ مریم نوازشریف
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
-
پاکستان سے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی، مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر عازمین حج کا شاندار استقبال
-
آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور اُن کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے،رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.