گوردوارہ کی زمین حوالگی کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پیر 10 دسمبر 2018 23:33

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) گوردوارہ کی زمین حوالگی کیلئے سکھ کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت، محکمہ متروکہ املاک کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست صاحب سنگھ اور سکھ کمیونٹی کی جانب دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایاگیاہے کہ گوردوارہ بھائی بی با سنگھ سکھ کمیونٹی کی عبادت گاہ ہے، گوردوارہ بھائی بی با سنگھ میں قائم یادگار کو غیرقانونی طور پر لیز پردیا گیا ہے، آئین پاکستان نے ہمیں مذہبی آزادی دی ہے، اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ متروکہ املاک اگر گردوارے کی حفاظت نہیں کرسکتی تو اس کو آثار قدیمہ کے حوالے کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :