کوہلی نے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا ایلسٹرکک، اینڈریو سٹراس اور مائیکل کلارک کا ریکارڈ توڑ دیا

پیر 10 دسمبر 2018 23:46

کوہلی نے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ فتوحات کا ایلسٹرکک، اینڈریو سٹراس اور ..
ایڈیلیڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) بھارت کے ویرات کوہلی نے بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ فتوحات کا سابق انگلش کرکٹرز ایلسٹرکک، اینڈریو سٹرائوس اور آسٹریلیا کے مائیکل کلارک کا ریکارڈ توڑ دیا، بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دی اور یہ کوہلی کی زیر قیادت بھارت کی 25ویں فتح ہے، کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے اب تک 43 میچز میں سے 25 فتوحات حاصل کیں، 9 میں اسے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 9 میچز ڈرا ہوئے، کک، سٹرائوس اور کلارک نے بحیثیت کپتان 24، 24 کامیابیاں حاصل کر رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور کپتان زیادہ فتوحات حاصل کرنے کا عالمی اعزاز سابق جنوبی افریقن قائد گریم سمتھ کو حاصل ہے جنہوں نے 53 فتوحات حاصل کر رکھی ہیں، رکی پونٹنگ 48 فتوحات کے ساتھ دوسرے، سٹیووا 41 فتوحات کے ساتھ تیسرے، کلائیو لائیڈ 36 فتوحات کے ساتھ چوتھے، ایلن بارڈر 32 فتوحات کے ساتھ پانچویں، سٹیفن فلیمنگ 28 فتوحات کے ساتھ چھٹے، دھونی، ہنسی کرونیے اور ویون رچرڈز 27، 27 فتوحات کے ساتھ مشترکہ طور پر ساتویں جبکہ مصباح الحق، مائیکل وان اور مارک ٹیلر 26، 26 فتوحات کے ساتھ مشترکہ طور پر آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔