سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس اور بھارتی جیٹ ایئرویز میں معاہدہ

منگل 11 دسمبر 2018 11:20

سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس اور بھارتی جیٹ ایئرویز میں معاہدہ
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) سعودی عرب کی فضائی کمپنی فلائی ناس اور بھارتی فضائی کمپنی جیٹ ایئرویز نے دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں میں آسانی پیدا کرنے کے لیے مشترکہ معاہدہ "کوڈ شیئر" کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی جیٹ ایئرویز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد 11 دسمبر سے شروع ہوجائے گا۔ اس معاہدے کے تحت فضائی کمپنیاں فلائی ناس اور جیٹ ایئر ویز کے لیے ریزرویشن کرسکیں گی۔ فلائی ناس کے چیئرمین بندر المہنا کا کہنا ہے کہ یہ شراکت وسیع البنیاد سٹریٹجی کی جہد میں اہم قدم ہے، ہم اپنے مسافروں کو بہتر خدمات فراہم اور بھارت جیسی اہم منڈی میں اپنا دائرہ کار بڑھا سکیں گے۔