ایشین فٹ سال چیمپئن شپ کی تیار ی کے سلسلہ میں انتظامات مکمل، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو ابھی تک این او سی جاری نہیں ہو سکا

منگل 11 دسمبر 2018 12:27

ایشین فٹ سال چیمپئن شپ کی تیار ی کے سلسلہ میں انتظامات مکمل، بھارت اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ایشین فٹ سال چیمپئن شپ کی تیار ی کے سلسلہ میں انتظامات مکمل، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو ابھی تک این او سی جاری نہیں ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عدنان ملک نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایشین فٹ سال چیمپئن شپ کی تیار ی کے سلسلہ میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو ابھی تک این او سی جاری نہیں ہو سکا اور چیمپئن شپ (کل) جمعرات سے لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہے جس میں آٹھ ممالک کی ٹیموں نے حصہ لینے کی تصدیق کی تھی جن میں میزبان پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، نیپال، ترکی، سعودی عرب اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کو ابھی تک این او سی جاری نہیں ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا ان ٹیموں سے ابھی تک رابطہ جاری ہے ان کی طرف سے تمام تیاریاں مکمل ہیں صرف ویزہ جاری ہونے کی بات ہے۔ عدنان ملک نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیشن کی ٹیموں کو جلدازجلد این او سی جاری کئے جائیں تاکہ وہ ٹیمیں بھی انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلی بار ایشیائی سطح کی چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا معروف میوزیکل بینڈ سہارا 13 دسمبر کو لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں اپنے فن کا مظاہرہ کرے گا۔ ایشین چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ سے قبل سہارا میوزیکل گروپ پرفارمنس دے گا جبکہ 14 دسمبر کو شاہ زمان بینڈ، 15 کو امان اور ایشین فٹ سال چیمپئن شپ کے آخری روز یعنی 16 دسمبر کو شیر علی بگا میوزیکل گروپ لائیو میوزک سے اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔