موٹرسائیکل پر ٹریکر لگانے کو لازمی قرار دے دیا گیا
اس پابندی کے بعد موٹرسائیکل مالک کو چار ہزار روپے اضافی ادا کرنا ہوں گے
سمیرا فقیرحسین منگل 11 دسمبر 2018 12:32
(جاری ہے)
اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر بھی بیان دے چکے ہیں اور اس کے لیے ایک سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان، مینوفیکچررز اور ڈیلرز اس بات کے ذمہ دار ہوں گے کہ موٹر سائیکل میں ٹریکر نصب ہو۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام سے لاکھوں غریب عوام براہ راست متاثر ہوں گے ۔ صوبائی حکومت کے اس فیصلے کو اس لیے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیوںکہ چار ہزار روپے کی اضافی رقم کی ادائیگی کا بوجھ غریب عوام کے لیے بلاجواز اور غیر ضروری ہے ۔ یاد رہے کہ ہر سال تقریباً 5 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ کی جارہی ہیں ، شہر بھر میں ہونے والے جرائم میں ضروری نہیں ہے کہ ہر مرتبہ کسی موٹرسائیکل کا ہی استعمال کیا جائے بلکہ اس سے چھوٹے اور درمیانے کاروبار سمیت گھریلو صنعتوں کو فروغ ملتا ہے تاہم اس اقدام سے یہ تمام پہلو متاثر ہوں گے جبکہ کسی بھی کمپنی کے پاس اتنی صلاحیت نہیں ہے کہ وہ ہرماہ تقریباً 40 ہزار موٹر سائیکلوں میں ٹریکرز نصب کرسکے اور نہ کوئی ایسا انفرا اسٹرکچر موجود ہے۔ مبصرین کا ماننا ہے کہ صوبائی حکومت کی اس شرط کی وجہ سے سب سے زیادہ غریب طبقہ ہی متاثر ہو گا، ٹریکر سروس کو جاری رکھنے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کو 2500 روپے فیس کی صورت میں مختلف اوقات میں ٹریکر کمپنی کو دینا ہوں گے۔ عوامی حلقوں نے بھی موٹرسائیکل مالکان پر ڈالے گئے 4 ہزار روپے کے اس اضافی بوجھ حکومت کی کمائی کا نیا منصوبہ قرار دے دیا ہے۔ موٹرسائیکل مالکان نے اس شرط کو ماننے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں اس بلاجواز اور غیر ضروری حکم کی تعمیل نہیں کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
مشرقی یروشلم میں آتش زنی کے بعد امدادی ادارے ’انرا‘ کا دفتر بند
-
براعظم ہائے امریکہ میں ہجرت اور جبری نقل مکانی میں علاقائی تعاون اہم
-
یہ ہے 9 مئی کا اصل کمال
-
9 مئی کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی کے درجنوں بیروزگاروں کا روزگار لگ گیا
-
9 مئی کو قوم نے سنجیدگی سے لیا ہوتا تو 8فروری کو لوگ پی ٹی آئی کو اکثریتی جماعت بنا کر اسمبلی میں نہ بھیجتے
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.