صوبائی وزیر کا سی اینڈ ڈبلیو کے دفاتر کا دورہ،

غیر ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت

منگل 11 دسمبر 2018 14:10

صوبائی وزیر کا سی اینڈ ڈبلیو کے دفاتر کا دورہ،
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات اکبر ایوب نے منگل کی صبح محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے دفاتر کا دورہ کیا‘ انہوں نے دورے کے دوران ملازمین کی حاضری کی صورتحال کا جائزہ لیااور متعدد ملازمین کے تاخیر سے دفتر پہنچنے پر برہمی کا اظہار کیا‘ دورے کے دوران کئی ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے ان ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی‘ جبکہ ملازمین کی حاضری کو بائیومیٹرک سسٹم کے تحت لگانے کے بھی احکامات جاری کیے‘ صوبائی وزیر نے دفاتر کی صفائی اور سکیورٹی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو 15دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے تمام معاملات کی درستگی کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :