اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار ممنوعہ ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

منگل 11 دسمبر 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار ممنوعہ ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا رپورٹ کے مطابق اے این ایف سیکیورٹی اہلکاروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی پرواز سے ریاض جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ مسافر عرفان کے پاس سے 3 ہزار ممنوعہ ادویات برآمد ہوئی ہیں۔گرفتار ہونے والا مسافر عرفان دیر کا رہائشی ہے وہ غیر ملکی پرواز ایکس وائی 316 سے ریاض جارہاتھا اور اس نے ممنوعہ گولیاں اپنے بیگ میں چھپارکھی تھیں۔ مسافر نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا کہ اسے یہ ممنوعہ ادویات اس کے رشتہ دار نے دی تھیں۔

متعلقہ عنوان :