سری لنکن سپنر اکیلا دانن جایا کا بائولنگ ایکشن غیر قانونی قرار، انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ پر پابندی عائد

منگل 11 دسمبر 2018 15:40

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکن آف سپنر اکیلا دانن جایا کے بائولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ان پر انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ کرانے پر پابندی عائد کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ایمپائرز نے دانن جایا کے بائولنگ ایکشن کو رپورٹ کیا تھا، بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کی وجہ سے دانن جایا انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ بھی نہیں کھیل سکے تھے، انہوں نے 23 نومبر کو برسبین، آسٹریلیا میں بائیو مکینک ٹیسٹ دیا تھا۔

پیر کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بائیو مکینک ٹیسٹ میں دانن جایا کی تمام ڈیلیوریز غیرقانونی پائی گئی ہیں اسلئے گورننگ باڈی نے ان کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ کرانے کیلئے معطل کر دیا تاہم وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بائولنگ کرانے کے اہل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :