لیک ویو پارک میں تفریحی کمپنیوں کی لیز منسوخی کیس

میسرز فن اینڈ جوائے نے سپریم کورٹ کے چار دسمبر کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی

منگل 11 دسمبر 2018 16:37

لیک ویو پارک میں تفریحی کمپنیوں کی لیز منسوخی کیس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) لیک ویو پارک میں تفریحی کمپنیوں کی لیز منسوخی کا معاملہ ، میسرز فن اینڈ جوائے نے سپریم کورٹ کے چار دسمبر کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سی ڈی اے کی طرف سے لگائے گئے الزام کے درخواست گزار نے 38 دیگر کمپنیوں کو سب لیز دے رکھی ہے میں کوئی حقیقت نہیں سی ڈی اے لیز معاہدے کی خود خلاف ورزی کررہا ہے دو سال سی ڈی اے کے ساتھ زمین الاٹمنٹ کا تنازع رہا جس کے بعد سی ڈی اے نے چھ کی جگہ چار ایکڑ اراضی الاٹ کی سی ڈی اے نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ درخواست گزار اور گیارہ ملین سے چار شرائط پرپورا کرتا ہے سپریم کورٹ کے حکم پر درخواست گزار نے تمام گیارہ شرائط پوری کردیں لیز کرائے کی مد میں بیس لاکھ روپے بھی ادا کردیئے گئے ہیں درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت لیز منسوخی کے حوالے سے اپنے حکم پر نظر ثانی کرے۔