فرنٹیئرکوربلوچستان کاآپریشن، ردالفساد کے تحت ژوب اور سبی میں کارروائی ،

اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، ترجمان ایف سی

منگل 11 دسمبر 2018 17:01

فرنٹیئرکوربلوچستان کاآپریشن، ردالفساد کے تحت ژوب اور سبی میں کارروائی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان کاآپریشن ردالفساد کے تحت ژوب میںافغان بارڈر پر کارروائی ۔ کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکر لیاگیا۔

(جاری ہے)

برآمد شدہ اسلحہ میں 1212کلو گرام ایکسپلوزو ، 13عددایس پی جی9راکٹ برآمد کر لیئے۔ایک دوسری کارروائی فرنٹیئرکوربلوچستان کاآپریشن ردالفساد کے تحت سبی میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا ۔برآمد شدہ اسلحہ میں 20کلو گرام ایکسپلوزو ، 02عدد اینٹی ٹینگ ما ئنز،10عددمارٹر شیل ،02عدد راکٹ ،02عددآر پی جی سیون راکٹ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :