جی سی یونیورسٹی کے زیر اہتمام نیشنل ورکشاپ آن روبوٹکس اینڈ انڈسٹریل آٹو میشن کا انعقاد

منگل 11 دسمبر 2018 18:01

فیصل آباد۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) انسٹیٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونک انجینئرنگ اور انڈسٹریل ایکشن سوسائٹی جی سی یونیورسٹی کے زیر اہتمام منگل کو نیشنل ورکشاپ آن روبوٹکس اینڈ انڈسٹریل آٹو میشن کا انعقاد کیا گیا ، جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے نیو کیمپس کے سٹوڈنٹس اینڈ ٹیچرز سنٹر میں منعقدہ اس ایونٹ میں انڈرائڈ ایپلی کیشن کار، روبوٹک آرم، سینسنگ کار اور طلبہ کی ایجاد کردہ دیگر جدید اشیاء و مشینری کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، جن میں شرکاء نے زبر دست دلچسپی کا مظاہرہ کیا جبکہ اس قومی ورکشاپ میں شریک نسٹ ، فاسٹ، ایئر رفاہ ، زرعی یونیورسٹی، این ایف سی انسٹیٹیو ٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سمیت پاکستان بھر کی کئی دیگر یونیورسٹیز کے 300سے زائد طلباء و طالبات اور نوجوان انجینئرز شرکت کر رہے ہیں، ورکشاپ کے آرگنائزرز نے بتایاکہ یہ ورکشاپ طلباء کی آگاہی کیلئے منعقد کی جا رہی ہے تاکہ ان کو میدان عمل میں انڈسٹری کو فیس کرنے میں آسانی ہو ،ور کشا پ آرگنائزر محمد طیب نے بتایا کہ روبوٹ کا عملی زندگی میں بہت کردار ہے مثلاً آگ کو بجھا نے ، بم ڈسپوز ، ہیوی مشینری کو اٹھانے ، آپریشن تھیٹر اور ہوٹل ویٹرز میں بھی رو بو ٹس اہم ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں، انہوںنے بتایاکہ آسٹریلیا سمیت بعض ممالک میں روبوٹس کھیتوں میں کاشتکاروں و کسانوں کی طرح کاشتکاری کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں، انہوںنے بتایاکہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بھی روبوٹک ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی جس میں الیکٹرک انجینئرز کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔