چین سےپاکستان آنے والے چار چینی باشندوں نے اسلام قبول کر لیا
چاروں چینی باشندوں کے اسلامی نام محمد ابوبکر،محمد عمر،محمد عثمان اور محمد علی رکھے گئے
سید فاخر عباس منگل 11 دسمبر 2018 19:42
(جاری ہے)
پاکستان اور چین دُکھ سکھ کے ساتھی ہیں۔
دونوں ممالک کے حکمرانوں کے ساتھ عوام بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور دوستی کا دم بھرتے نظر آتے ہیں۔ تاہم سی پیک کے آنے کے بعد اس دوستی کو ایک نئی جہت ملی ہے۔جس کے بعد عوام سے عوام کا رابطہ بڑھا ہے ،یہی وجہ ہے کہ چینی شہریوں اور پاکستانی شہریوں میں شادیوں کا رشتہ بھی پنپنے لگا ہے۔تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ چین سے آئے 4 چینی افراد پاکستان پہنچے تو انہیں یہاں کی ثقافت اور اسلامی رنگ ایسا بھایا کہ انہوں نے خود بھی اس رنگ میں رنگ جانے کا فیصلہ کرلیا ۔اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر چاروں چینی افراد نے اسلام قبول کرتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھ لیا۔چاروں افراد نے آزاد کشمیر کےسابق وزیرمذہبی امور صاحبزداہ حامد رضا کےہاتھوں پر اسلام قبول کرلیا۔چاروں چینی باشندوں کے اسلامی نام محمد ابوبکر،محمد عمر،محمد عثمان اور محمد علی رکھ گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.