قرآن فہمی سے ہی اسلامی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے، شجاع الدین شیخ

منگل 11 دسمبر 2018 23:51

فیصل آباد۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) قرآن فہمی سے ہی اسلامی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے اور اس سلسلے میں علم فائونڈیشن نے ہر قسم کے مسلکی اختلافات سے قطع نظر قرآن حکیم کا ترجمہ مختصر تشریح ، اہم مضامین اور عملی ہدایات پر مبنی ایک منظم اور مربوط نصاب تشکیل دیا ہے جسے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں بتدریج متعارف کرایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ممتاز مذہبی سکالر اور علم فائونڈیشن کے روح رواں شجاع الدین شیخ نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں پرنسپلز فورم کے زیر اہتمام مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امت مسلمہ کا المیہ ہے کہ وہ قرآن کو سمجھ کر نہیں پڑھتے جس کی وجہ سے قرآن کی برکتوں اور ہدایات کے اُن کی عملی زندگیوں میں مثبت اثرات نظر نہیں آتے۔ انہوں نے بتایا کہ اتحاد و تنظیم المدارس کے زیر اہتمام 5مسالک کے علمائے کرام کی باہمی مشاورت سے قرآن حکیم کو 7جلدوںمیں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے چھ جلدیں شائع کی جا چکی ہیں جبکہ ساتویں اور آخری جلد آئندہ سال 7اپریل تک شائع کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :