چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کے مالک کی کینیڈا میں گرفتار بیٹی 3 روزہ ضمانت پر رہا

ضمانت دس ملین کینیڈین ڈالر کے عوض دے گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 12 دسمبر 2018 09:53

چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کے مالک کی کینیڈا میں گرفتار بیٹی 3 روزہ ضمانت ..
وینکوور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2018ء) کینیڈین عدالت نے ہواوے کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔ مینگ وانگژو کو 1 دسمبر کو گرفتار کیا تھا اور انہیں امریکہ کے حوالے کئے جانے کا امکان تھا۔ وینکوور کی عدالت کے جج نے دس ملین کینیڈین ڈالر کے عوض ضمانت تین روزہ ضمانت منظور کی۔ انہیں 24 گھنٹے نگران میں رکھا جائے گا اور ان کے ٹخنے پر الیکٹرانک ٹیگ بھی لگایا جائے گا۔

وینکوور کی عدالت میں تین روزہ ضمانت کی اپیل کے کیس کی سماعت کے موقع پر ہواوے کی آفیسر کے وکلاء نے عدالت کو یقین دلایا کہ ان کی موکلہ کو رہا کیا گیا تو وہ ملک سے فرار نہیں ہوں گی ۔ کینیڈین استغاثہ نے اس ضمانت کی مخالفت کی تھی۔دوسری جانب چینی حکومت نے ہواوے کمپنی کی ایک اعلیٰ اہلکار مینگ وانزو کی گرفتاری پر احتجاج میں شدت پیدا کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس چینی کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر کو یکم دسمبر کو امریکی وارنٹ پر کینیڈا سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ایک تازہ بیان میں چینی وزیر خارجہ نے اصرار کیا کہ وانزو کو گرفتار کر کے کینیڈا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس پیش رفت کے باعث چین اور کینیڈا کے باہمی اور تجارتی تعلقات میں تناؤ پیدا ہو سکتا ہے۔ واشنگٹن حکومت کا کہنا ہے کہ وانزو کو امریکا کے حوالے کیا جائے۔