کاشتکار گندم کی کاشت بیج کی مقررہ مقدار کے مطابق کریں،زرعی ماہرین

بدھ 12 دسمبر 2018 12:51

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ گندم کی کاشت کے دوران سفارش کردہ مقدارمیں بیج کی کاشت سے جڑی بوٹیوں کو پھیلنے پھولنے سے روکاجاسکتاہے لہذاکاشتکار بیج کی مقدار میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کھیت میں گندم کے پودے زیادہ ہونگے تو جڑی بوٹیوں کو پھیلنے پھولنے میں مددنہیں ملے گی اس طرح جڑی بوٹیاں ازخود ختم ہوجائیں گی تاہم اگر بیج کی شرح مقررکردہ سفارش سے کم رکھی جائے تو اس سے گندم کے پودے کم ہونے کے باعث خالی جگہوں پر جڑی بوٹیوں کو افزائش کا موقع مل سکتاہے جس سے کاشتکاروں کوبھاری مالی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑسکتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی منظورشدہ ترقی دادہ اقسام کا بیج پنجاب سیڈکارپوریشن کے ڈپوئوں اورڈیلروں سے تصدیق شدہ بیماریوں سے پاک بیج ہی استعمال کریں۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار اچھی شہرت کی حامل پرائیویٹ سیڈانجینئر کی طرف سے بھی فراہم کردہ معیاری اوربیماریوں سے پاک بیج استعمال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :