اسرائیلی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ میں طبی سہولیات سے محروم 8 فلسطینی مریض چل بسے

بدھ 12 دسمبر 2018 12:54

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) فلسطین کے علاقی غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی پابندیوں کے نتیجے میں شہری علاج کی سہولت سے محرومی کے باعث زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔ ایک رپورٹ کی مطابق اسرائیلی پابندیوں کے باعث اب تک 8 فلسطینی مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ ان میں سے تین فلسطینی مریض رواں سال کے دوران فوت ہوئے۔

(جاری ہے)

مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کی میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے مریضوں کے بیرون ملک علاج اسرائیلی پابندیاں بدستور برقرار ہیں جس کے نتیجے میں غزہ میں لا علاج کئے گئے فلسطینی زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔ رواں سال بھی ایسے ہی تین مریض دم توڑ گئے۔ ڈاکٹروں نے انہیں غزہ کی پٹی سے باہر لے جانے کی کوشش کی تھی تاہم اسرائیلی حکام کی طرف سے انہیں غزہ سے غرب اردن لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔انسانی حقوق کی تنظیم نے اسرائیل کی انتقامی پالیسی کی شدت کے ساتھ مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ میں بیماروں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے۔واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی پابندیوں اور مظالم کو 12 سال کا عرصہ بیت گیا ہے۔