ہزارہ ڈویژن میں بارش کے باوجود بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے

بدھ 12 دسمبر 2018 12:58

ہزارہ ڈویژن میں بارش کے باوجود بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ہزارہ ڈویژن میں بارش اور شدید سردی کے باوجود پولیو ورکرز کا عملہ بغیر چھتری گھر گھر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے میں مصروف با عمل رہا۔ پہاڑی علاقوں میں بارش اور شدید برف باری کے باوجود بھی پولیو ورکرز جانفشانی اور محنت سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتی رہیں۔

(جاری ہے)

پولیو ورکرز کا کہنا ہے کہ ہزارہ ڈویژن میں نومبر، دسمبر، جنوری، فروری اور مارچ یہ پانچ ماہ بارش رہتی ہے، اس دوران ورکرز کو دوران ڈیوٹی شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، حکومت کو ان علاقوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کیلئے چھتریوں سمیت گرم کوٹوں کا بھی بندوبست کرنا چاہئے تاکہ پولیو سے بچائو کیلئے کام کرنے والا عملہ اپنے آپ کو موسمی حالات سے بچا کر زیادہ محنت سے کام کر سکے۔

واضح رہے کہ ان علاقوں میں شدید موسمی حالات کے باوجود بھی عملہ شدید بارش اور سردی میں اپنی ڈیوٹی احسن انداز میں سرانجام دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :