میٹرک سرٹیفکیٹ کا اجرا ایک سال میں کیا جائے گا، چیئرمین میٹرک بورڈ

بدھ 12 دسمبر 2018 19:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے امتحانات پاس کرنے والے طالب علموں کو سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے اب تین سال انتظارنہیں کرناپڑے گا۔تعلیمی بورڈ کی نئی پالیسی کے مطابق طالب علموں کو ایک سال کے اندر ہی سرٹیفکیٹ جاری کردیاجائے گا۔چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈکے مطابق رواں سال سے ہی میٹرک پاس کرنے والے طلباوطالبات کو تعلیمی سرٹیفکیٹ کا اجرا جلد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں طالب علم دسویں جماعت کاامتحان پاس کرنے کے بعد مینول سسٹم کے باعث تین سال تک سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے انتظارکرتے تھے،تاہم اب میٹرک کرنے والے طالب علموں کوایک سال میں سرٹیفکیٹ کا اجرا کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں 2017کے پہلے بیچ کوسرٹیفکیٹ جاری کیے جائیںگے۔چئیرمین میٹرک بورڈ نے کہاکہ طلباوطالبات کے 2017 کے سرٹیفکیٹ متعلقہ اسکولوں کوبھیجوادئیے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :