ڈی این اے ٹیسٹ ،ْ69 برس بعد ایک ماں کی بیٹی سے حیران کن ملاقات

ْماں بیٹی کی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی ،ْ 88 سالہ خاتون اپنی بیٹی سے مل کر پھولے نہ سمائیں

بدھ 12 دسمبر 2018 20:42

ڈی این اے ٹیسٹ ،ْ69 برس بعد ایک ماں کی بیٹی سے حیران کن ملاقات
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) 88 سالہ امریکی خاتون کی 69 سال بعد اپنی بیٹی سے ملاقات کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 88 سالہ جینیوا پورینٹن کو 69 برس قبل کہا گیا تھا کہ ان کی بیٹی کونی مولٹروپ پیدائش کے فوراً بعد ہی انتقال کرگئی تھی۔

(جاری ہے)

پورینٹن کی شادی کم عمری میں ہوئی تھی اور بیٹی کی پیدائش کے وقت ان کی عمر 18 برس تھی تاہم مولٹروپ کو ایک دن اینسسٹری ڈاٹ کام پر ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے اپنی والدہ کا پتہ چلا اور وہ فوراً ہی اٴْن سے ملنے کیلئے فلوریڈا چلی آئیں۔

مولٹروپ کے مطابق ان کی والدہ پورینٹن ان سے مل کر بہت خوش ہوئیں اور انہیں دیکھتے ہی کہاکہ تم زندہ ہو۔69 برس بعد ماں بیٹی کی یہ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی اور 88 سالہ خاتون اپنی بیٹی سے مل کر پھولے نہ سمائیں۔