آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین بین الاقوامی فضائی مشق شاہین 7 کا معائنہ کیا

ْمشق سے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوگی اور فروغ پائے گی ،ْسربراہ پاک فوج

بدھ 12 دسمبر 2018 21:59

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین بین الاقوامی فضائی مشق شاہین ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے ایف کے آپریشنل بیس کے دورے کے دور ان پاک چین بین الاقوامی فضائی مشق شاہین 7 کا معائنہ کیا۔ بدھ کوپاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف کا ایئربیس پہنچنے پر ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مشق کے شرکاء کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور فضائی مشق کے بھرپور انعقاد پرپاک فضائیہ اورپیپلزلبریشن آرمی ایئرفوس کی کوششوں کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پاک چین مثالی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس مشق سے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی مزید مضبوط ہوگی اور فروغ پائے گی۔