ہمارے والدین ہماری ضرورتوں کو پورا اور ہماری روحانی تربیت دینے کے لیے اساتذہ کا انتخاب کرتے ہیں جو ہماری ذہنی، جسمانی اور اخلاقی تربیت کرتے ہیں، بابر خان
بدھ 12 دسمبر 2018 22:30
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ہر بچے میں کوئی نہ کوئی خاص بات موجود ہوتی ہے ۔
کوئی اسپورٹس میں اچھا ہوتا ہے کسی میں فائن آرٹس کی صلاحیتں موجود ہوتی ہیں، کوئی پبلک اسپیکنگ اور شاعری ادب میں لگائو رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بیورو کریٹک پروفائل رکھنے کے باوجود میوزک کا شوق رکھتا ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کے ساتھ دل دل پاکستان کا ملی نغمہ بھی گایا۔ اس چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب میں ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد ، ہمدرد یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیب الحسن، اسکول کے ہیڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خالد نسیم، ولیج اسکول کے ہیڈماسٹر سلیم جتوئی، ہمدرد پبلک اسکول پرائمری سیکشن کی ہیڈ مسٹریس مہرین مسعود اور سیکنڈری اسکول کی ہیڈمسٹریس نبیلہ ماہین کے علاوہ اساتذہ، والدین اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ قبل ازاں مہمان خصوصی ڈپٹی اکاونٹنٹ جنرل سندھ بابر خان نے اس چیمپیئن شپ کا آغاز فٹ بال کو کک مار کر کیا۔ اس چیمپیئن شپ میں کراچی کے مختلف اسکولوں کی 8 ٹیموں ہمدرد پبلک اسکول، ہمدرد ولیج اسکول، غلامان عباس، دی لرننگ ہائوس، عثمان پبلک اسکول کیمپس ii ، ہیپی پیلس کیمپسiii ، کراچی پبلک اسکول اور آغا خان پبلک اسکول کھارادر نے حصہ لیا۔ اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ہمدرد پبلک اسکول اور ہیپی پیلس اسکول کے درمیان کھیلا گیا جسے ہمدرد پبلک اسکول نے 6-0 سے جیت لیا جبکہ اس کا دوسرا میچ دی لرننگ ہائوس اسکول اور غلامان عباس کے درمیان کھیلا گیا جسے لرننگ ہائوس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-0 سے کامیابی حاصل کی۔ اس کا تیسرا میچ ہمدرد ولیج اسکول اور کراچی پبلک اسکول سے ہوا جسے ہمدرد ولیج اسکول نے 5 صفر سے جیت لیا جبکہ اس کا چوتھا اور آخری میچ آغا خان پبلک اسکول کھارادر اور عثمان پبلک اسکول کے درمیان کھیلا گیا۔ آخری اطلاعات آنے تک میچ جاری تھا۔#مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.