سیف الاسلام قذافی کو لیبیا کا صدر بنانے کے لیے نئی مہم شروع

بدھ 12 دسمبر 2018 22:51

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) لیبیا میں رواں ہفتے ایک نئی مہم سامنے آئی ہے جس میں سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو ملک کا صدر بنانے کی حمایت کی جا رہی ہے۔ سابق قذافی حکومت کے حامیوں کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں سیف الاسلام کو مارچ 2019ئ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی حمایت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ لیبیا میں سیف الاسلام پر عائد کردہ سیاسی پابندیوں کے خاتمے اور قبائلی سردار کی حیثیت سے ملک کے سیاسی عمل میں حصہ لینے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔اس حوالے سے ‘‘ہم نے آپ کو نامزد کیا ‘‘ کیعنوان سے جاری اس مہم میں معمر القذافی کے حامی شامل ہیں۔ ملک کے عوامی اور سیاسی حلقوں میں یہ بحث بھی چل رہی ہے کہ ملک جس بحران سے گذر رہا ہے اس کا حل صدارتی انتخابات اور قذافی خاندان کی اقتدار میں باوقار واپسی میں ہے۔ واضح رہے کہ سیف الاسلام قذافی جون 2017ئ کو جیل سے رہائی کے بعد منظرعام پر نہیں آئے اور نہ ہی انہوں نے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار بننے کا اعلان کیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :