اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کی17ملازمین کیخلاف ڈگریوں کے معاملے میں تحقیقات روک دی گئیں

جمعرات 13 دسمبر 2018 03:10

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کی17ملازمین کیخلاف ڈگریوں کے معاملے میں تحقیقات روک دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے 17ملازمین ایسے تھے جنہوں نے الخیر یونیورسٹی اور پریسٹن انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کراچی سے ڈگریاں لے رکھی تھیں ، بعد میں ایچ ای سی اور الخیر یونیورسٹی ، پریسٹن یونیورسٹی کے درمیان مقدمہ بازی شروع ہوئی اور انہوں نے ان دو یونیورسٹیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، جب ہم نے ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کیلئے انہیں بھیجا تو متعلقہ یونیورسٹی نے نہ ہی انہیں فیک ڈکلیئر کیا اور نہ بلیک لسٹ کیا ۔

اب ایچ ای سی اور ان دونوں تعلیمی اداروں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں لہٰذا ایچ ای سی نے یونیورسٹیوں سے ریکارڈ طلب کیا ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن کے 17ملازمین کی ڈگریوں کا معاملہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :