پاکستان پوسٹ نے قومی سطح پر خطوط نویسی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی 15 سالہ طالبہ میورک مجیب ڈیرو کا خط بین الاقوامی مقابلوں کے لئے یونیورسل پوسٹل یونین کو بھجوا دیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 09:30

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان پوسٹ نے قومی سطح پر خطوط نویسی کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی 15 سالہ طالبہ میورک مجیب ڈیرو کا خط بین الاقوامی مقابلوں کے لئے یونیورسل پوسٹل یونین کو بھجوا دیا ہے۔ پاکستان پوسٹ کے ذرائع کے مطابق یونیورسل پوسٹل یونین کے تحت پاکستان پوسٹ نے 47 ویں بین الاقوامی خطوط نویسی مقابلوں کا انعقاد کرایا جس کے لئے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں پاکستان پوسٹ کی شرائط کے مطابق 1756 طلباء و طالبات نے خطوط ارسال کئے۔

ڈاک کے عالمی دن کے موقع پر قومی سطح پر خطوط نویسی مقابلوں میں میورک مجیب نامی طالبہ نے پہلی ، اقراء شکیل نے دوسری اور زین العابدین نے تیری پوزیشن حاصل کیں۔ پاکستان پوسٹ نے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو بالترتیب 20ہزار، 10 ہزار اور 3 ہزار روپے کے انعامات کے علاوہ ڈاک ٹکٹ کے البم جاری کئے۔

(جاری ہے)

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ڈی اے ماڈل سکول 66کمرش ایونیو فیز IV ڈی ایچ اے کراچی ی طالبہ میورک مجیب دختر مجیب الرحمن ڈیرو کا انگریزی زبان میں تحریر کیا گیا خط سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت برن میں یونیورسل پوسٹل یونین کے ہیڈ کوارٹر کو بھجوادیا گیا ہے جہاں دنیا بھر کے پوسٹل یونین کے رکن ممالک سے موصولہ خطوط میں سے 3 بہترین خطوط کا انتخاب ایک جیوری کرے گی اور پہلی، دوسری اور تیزی پوزیشنیں حاصل کرنے والے کم سن خطوط نویسوں کو سونے، چاندی اور کانسے کے تمغوں سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :