مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری، انسانی حقوق کے عالمی دن پر مکمل ہڑتال کی گئی

جمعرات 13 دسمبر 2018 09:30

سرینگر ۔ 10 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے عالمی دن پرپیر کو مکمل ہڑتال کی گئی ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوںکے خلاف ہڑتال اور بلیک آئوٹ کی کال سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت اورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے دی ہے۔

(جاری ہے)

ہڑتال کا مقصد عالمی برادری کی توجہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرانا ہے۔ قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی، میر واعظ ، محمد یاسین ملک ، محمداشرف صحرائی اوردیگر حریت رہنمائوں کو گھروں اور جیلوںنظر بند کر رکھا ہے۔