گوگل پر احمق (Idiot) لکھیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویردیکھیں

کمپنی نے کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر مبینہ الزام کو مسترد کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 13 دسمبر 2018 10:38

گوگل پر احمق (Idiot) لکھیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویردیکھیں
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 دسمبر۔2018ء) اگر آپ گوگل پر احمق (Idiot) لکھیں گے تو رزلٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر آنا شروع ہوجائیں گی‘ لیکن ایسا کیوں ہے؟گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے باآخر اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ گوگل سرچ میں احمق یعنی ‘idiot’ سرچ کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر کیوں سامنے آتی ہیں .

گوگل دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے جس پر روزانہ کروڑوں الفاظ سر چ کیے جاتے ہیںمگر اس بار امریکی کانگریس نے گوگل کے سی ای او سندر پچائی کو طلب کر کے وضاحت مانگی، کیونکہ گوگل پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ اس کا سرچ انجن متعصب ہے جو احمق لکھنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر دکھاتا ہے.

(جاری ہے)

بزنس ان سائیڈر کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے سی ای او نے امریکی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر سرچ انجن کے ٹیکنیکل طریقہ کار کے بارے میں بتایا اور امریکی کانگریس کی طرف سے لگائے گئے مبینہ الزام کو مسترد کردیا.

ناصرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بلکہ دنیا بھر کے سیاست دان کے ساتھ یہی معاملہ ہے، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو گوگل دنیا کا احمق ترین وزیراعظم بتاتا ہے. ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ سوشل میڈیا پر صارفین کا ان حکمرانوں کو ان کے نت نئے ناموں کے ذریعے مخاطب کرنا ہے. بزنس ان سائیڈر کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے سی ای او نے امریکی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر سرچ انجن کے ٹیکنیکل طریقہ کار کے بارے میں بتایا اور امریکی کانگریس کی طرف سے لگائے گئے مبینہ الزام کو مسترد کردیا.

ناصرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بلکہ دنیا بھر کے سیاست دان کے ساتھ یہی معاملہ ہے، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو گوگل دنیا کا احمق ترین وزیراعظم بتاتا ہے. ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجہ سوشل میڈیا پر صارفین کا ان حکمرانوں کو ان کے نت نئے ناموں کے ذریعے مخاطب کرنا ہے.