ترک صدرکا مشرقی فرات میں نیا فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:15

انقرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے مشرقی فرات کے علاقوں میں آئندہ 2 روزمیں فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق انقرہ میں ایک صنعتی اجلاس سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ آپریشن کا مقصد شمالی شام میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔ ان باغیوں میں پیپلز پروٹکشن یونٹس کے نام سے سرگرم ہیں اور ترکی انہیں دہشت گرد قرار دیتا ہے۔ترک صدر کاکہنا تھا کہ ہمارا ہدف مشرقی فرات میں موجود امریکی فوج نہیں۔ ترکی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی شام میں امریکا کے ساتھ مضبوط تعاون کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :