اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 40 سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 15:17

رملہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں مختلف کارروائیوں کے دوران 40 سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی غیر سرکاری ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے بدھ اور جمعرات کے درمیانی رات رملہ شہر کے قریب کبار اور سلواد نامی علاقوں، نابلس، طباس، تلکرم اور الخلیل میں مختلف چھاپوں کے دوران 21 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے میں ایسی ہی کارروائیوں کے دوران مزید 19 افراد کو حراست میں لے لیا۔اسرائیلی فوج کی طرف سے ان گرفتاریوں بارے تاحال کو ئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے یہ گرفتاریاں تین فلسطینی شہریوں کو شہید کرنے کے بعد کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ تلاشی اور محاصرے کی ایسی ہی کارروائیوں کے دوران گرفتار کئے گئے فلسطینی باشندوں میں سے ساڑھے چھ ہزار فلسطینی اب بھی اسرائیلی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ ان میں 52 خواتین اور 270 بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :