کراچی میں گیس کی سپلائی بند ہونے سے صنعتیں اور ٹرانسپورٹ بند ہو گئی ،ْ چولہے بجھ گئے ہیں، سید خورشید شاہ

سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کیساتھ یہ سلوک ملکی معیشت کیلئے اچھا نہیں ،ْ میڈیا سے بات چیت

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:09

کراچی میں گیس کی سپلائی بند ہونے سے صنعتیں اور ٹرانسپورٹ بند ہو گئی ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پا کستان پیپلز پا رٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں گیس کی سپلائی بند ہونے سے صنعتیں اور ٹرانسپورٹ بند ہو گئی ،ْ چولہے بجھ گئے ہیں، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کیساتھ یہ سلوک ملکی معیشت کیلئے اچھا نہیں۔

(جاری ہے)

سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے جمعرات کو میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ گیس کی سپلائی بند ہونے سے صنعتیں اور ٹرانسپورٹ بند ہو گئی اور چولہے بجھ گئے ہیں، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہر کیساتھ یہ سلوک ملکی معیشت کیلئے اچھا نہیں۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی ملک میں سیاسی اور معاشی بحران پیدا کرنے کا مینڈیٹ لیکر آئی ہے، کمزور حکومت کا نیب اور ایف آئی اے کے علاوہ کسی ادارے پر کنٹرول نظر نہیں آتا، حکومت گیس کی فوری بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات کرے، ملک میں مسائل پہلے بھی تھے مگر ان کا حل نکالا جاتا تھا۔