اوور سیز پاکستانی کا 50 لاکھ روپے مالیت کا مکان ناجائز قابضین سے و اگذار

بروک لین‘ امریکہ میں مقیم حسن عسکری خان کے مکان پر بعض افراد نے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا‘ وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر

جمعرات دسمبر 18:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) سمندر پار مقیم پاکستانی کا 50 لاکھ روپے مالیت کا مکان ناجائز قابضین سے واگذار کروا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چیئر پرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب وسیم اخترنے اس ضمن میں بتایا کہ بروک لین‘ امریکہ میں مقیم حسن عسکری خان نے شکایت درج کروائی کہ بعض افراد نے پرانا سول لائنز ، فتح شیر کالونی ساہیوال میں واقع ان کے مکان پر قبضہ کر لیا ہے،جس کو واگذار کرایا جائے ۔

یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ضلع ساہیوال کی انتظامیہ کو بجھوائی گئی جس کی کوششوں سے مذکورہ مکان سے قبضہ ختم کرواکر اسے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا ۔وسیم اختر نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :