ڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیرصدارت زیر تعمیرسپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس میںسالانہ ترقیاتی پروگرام 2018-19کے تحت جاری اور حال ہی میں مکمل کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا زیرتعمیر ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں ہی مکمل کرنے کیلئے ہنگامی اقدمات کئے جائیں‘ ڈی جی سپورٹس ندیم سرور کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:17

ڈی جی سپورٹس پنجاب کی زیرصدارت زیر تعمیرسپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں زیرتعمیر سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میںڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان، ڈویژنل سپورٹس آفیسران رانا ندیم انجم، ملک وقار، منظر فرید شاہ، اکبر مراد سمیت صوبہ بھر کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز محکمہ بلڈنگ نے شرکت کی،اجلاس میںسالانہ ترقیاتی پروگرام 2018-19کے تحت جاری اور حال ہی میں مکمل کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،محکمہ بلڈنگ کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز نے اپنے اپنے علاقوں میں سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوںپر بریفنگ دی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ زیرتعمیر ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں ہی مکمل کرنے کے لئے ہنگامی اقدمات کئے جائیں اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کا ایک بار پھر جائزہ لیا جائے اور جو خامیاں رہ گئی ہیں ان کو دور کیا جائے تاکہ ان منصوبوں کو عوام کے لئے جلدازجلد کھولا جائے۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے ہدایت کی جاری ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :