ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے تقریب، وزیر اطلاعات نے کیک کاٹا

اسپورٹس جرنلسٹس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے، عطا اللہ تارڑ کا تقریب سے خطاب

جمعرات 2 جولائی 2026 17:34

ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے تقریب، وزیر اطلاعات نے کیک کاٹا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2026ء) راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) نے ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کو منانے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سپورثس جرنلسٹس کیساتھ کیک بھی کاٹا۔ مقامی ہوٹل کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی بدر شہباز، وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاور حسین، سرینا ہوٹلز کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ عمران حسن، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال، سیکرٹری فنانس عابد عباسی، سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم شکیل عباسی سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے پر صحافی برادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس میرے دل کے بہت نزدیک ہے، اگر سپورٹس جرنلسٹس نہ ہوں تو یہ تفریح عوام تک کیسے پہنچتی،سپورٹس جرنلسٹ عبدالمحئی شاہ کو ہماری حکومت میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا، یہ پورے پاکستان کے صحافیوں کے لئے اعزاز ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹس ایک کمیٹی قائم کریں، میری کوشس ہو گی، آپ کی تمام تجاویز پر عمل کروں۔ انہوںنے کہاکہ وزارت اطلاعات اور حکومت سپورٹس صحافیوں سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے رسجا کی نو منتخب باڈی سے حلف لیااور ورلڈ اسپورٹس جرنلسٹس ڈے کا کیک بھی کاٹا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوے وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹس کیساتھ ہمارا سفر بہت اہم ہے، سپورٹس جرنلسٹس ہماری بھرپور معاونت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہاکی میں غیر ملکی کوچ کو ہائر کرنا ایک مشکل ٹاسک ہوتا ہے، ہاکی فیڈریشن میں جب ذمہ داری سنبھالی تو صرف دو ملین فنڈز تھے جو آج 400 ملین ہو گئے ہیں۔