سیکرٹری صحت کا پراونشل ڈاکٹرزایسو سی ایشن کے وفد سے ملاقات

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے سیکرٹری ڈاکٹر فاروق جمیل سے جمعرات کے روز پراونشل ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور ان کیساتھ نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس کے ھائوس آفیسرز کے وظائف کی بندش اور ڈاکٹروںکو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پراونشل ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر کوہاٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز و کوہاٹ انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کے ہائوس آفیسرز کو ماہانہ وظیفے کی بندش اور صوبے میں تعینات ٹرینی میڈیکل آفیسرز کی رجسٹریشن اور ماہانہ وظیفے کی بندش کے معاملا ت کو زیر بحث لایا گیا اور اس کے حل کیلئے سیکرٹری صحت کو اقدامات اٹھانے کی درخواست کی گئی۔

ملاقات میں سیکرٹری صحت نے نو شہرہ میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ہائو س آفیسرز کے وظائف کی بندش کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں انہوں نے ہائوس آفیسرز کو ہڑتال ختم کر نے کی بھی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیکرٹری صحت نے کوہا ٹ میڈیکل کالج اور ڈینٹل کالج میں ہائوس آفیسرز کے ماہانہ وظیفے کی بندش کے معاملے پر بھی متعلقہ تدریسی اداروں کے حکام کو احکامات جاری کیے اور اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت نے مذید کہا کہ صوبے میں ٹرینی می-ڈیکل آفیسرز کے وظائف کے اجراء کیلئے کو ششیں کی جارہی ہیں اور محکمہ فنانس کیساتھ اس مسئلے کے مستقل حل کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :