امریکی ممالک کی تنظیم نے گزشتہ روز فوجی مشقوں کیلئے وینزویلا نے روسی طیارے کی تعیناتی پر خدشات کا اظہار کردیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) امریکی ممالک کی تنظیم نے گزشتہ روز فوجی مشقوں کیلئے وینزویلا نے روسی طیارے کی تعیناتی پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔تنظیم کی جنرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے کیراکس سے خبریں نوٹ کی ہیں کہ روس سے جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی صلاحیت رکھنے والا ایک طیارہ ممکنہ طور پر علاقے میں داخل ہوا ہے،جو سخت تشویش کا باعث ہے۔

روس نے دو ٹیوپولیوف۔

(جاری ہے)

160بمبار طیاروں اور دیگر دو طیاروں کے ساتھ 100ہواباز اور دیگر عملہ کیراکس بھیجا ہے،جس کے بعد امریکہ اور کولمبیا کے درمیان تناؤ پیدا ہوا ہے،جو ایسے ممالک ہیں جن پر وینزویلا کے صدر نکولس مادورو مسلسل انہیں قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزامات عائد کرتے ہیں۔سیکرٹریٹ نے اس مشن کو وینزویلا خودمختاری کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے اور مزید کہا ہے کہ اس نے بحران زدہ جنوبی امریکی ملک کی خلاف ورزی کی ہے کیونکہ اسے قومی اسمبلی کی جانب سے اجازت نہیں ملی ہے۔۔