Live Updates

گوگل پر لفظ ''بھکاری'' لکھ کر تلاش کرنے سے وزیراعظم کی تصاویر آنے لگیں

وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ ایسے نامناسب لفظ کو نتھی کرنے پر پاکستانیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 13 دسمبر 2018 22:24

گوگل پر لفظ ''بھکاری'' لکھ کر تلاش کرنے سے وزیراعظم کی تصاویر آنے لگیں
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 دسمبر 2018ء) :گوگل پر لفظ ''بھکاری'' لکھ کر سرچ کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر آنے لگیں ، پاکستانیوں اس چیز کو ناپسندیدہ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو آئے ہوئے 4 ماہ ہو چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سب سے بڑا مسئلہ معاشی تنزلی کا درپیش تھا ۔حکومتی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اس وقت خزانہ خالی ہے اگر فوری طور پر آئی ایم ایف سے رجوع نہ کیا گیا تو پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔

تاہم اس کے بعد پاکستان نے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے دوست ممالک سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ وقتی طور پر امداد یا بغیر سود کے قرض حاصل کیا جاسکے تاکہ معیشت کو پٹڑی پر لایا جا سکے ۔اس غرض سے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب ، چین اور متحدہ عرب امارات سمیت ملایشیا کے دورے کئیے۔

(جاری ہے)

جن میں وزیر اعظم کو امداد بھی ملی اور امدادی پیکجز کا اعلان کیا گیا جس کے بعد مخالفین نے اس پر خکوب پراپیگنڈا شروع کیا اور وزیر اعظم کے ساتھ ''بھکاری'' جیسے نامناسب لفظ کو بھی جوڑنے سے گریز نہ کیا ۔

تاہم اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ گوگل نہ بھی اس نامناسب لفظ کو وزیر اعظم عمران خان سے نتھی کردیا ہے۔ اس حوالے سے صحافی عمر چیمہ نے ٹوئیٹ بھی کیا۔
 
گوگل پر لفظ ''بھکاری'' لکھ کر سرچ کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر آنے لگیں ، پاکستانیوں اس چیز کو ناپسندیدہ قرار دے دیا                                                                                                          
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات