یہ چھوٹا سا سٹیکر مبینہ طور پر پھلوں کو 14 دن تک تازہ رکھ سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 13 دسمبر 2018 23:14

یہ چھوٹا سا سٹیکر مبینہ طور  پر پھلوں کو 14 دن تک تازہ رکھ سکتا ہے

خوراک کا ضیاع موجودہ زمانے کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 52 فیصد پھل اور سبزیاں  صارفین تک پہنچنے سے پہلےہی خراب ہو جاتی ہیں لیکن ایک ملایشین کمپنی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایک آسان اور آموزدہ طریقے سے اس مسئلے کا حل نکال لیا ہے۔انہوں نے ایک ایسا سٹیکر بنایا ہےجو پھلوں کو دو ہفتوں تک خراب نہیں ہونے دے گا۔
ملایشین کمپنی Stixfresh  نے ایک ایسا سٹیکر بنایاہے جو پھلوں کے پکنے کی رفتار کو سست کر دیتا ہے، جس سے پھل زیادہ دیر تک تازہ اور رس دار رہتا ہے۔

(جاری ہے)


کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سٹیکر کو 100 فیصد نامیاتی مواد سے بنایا گیا ہے۔ یہ سٹیکر آئیونائزڈ سوڈیم کلورائیڈ اور شہد کے چھتے کے موم سے بنایا گیا ہے۔ یہ پھلوں میں بیکٹیریا کی سرگرمی کو سست کر دیتا ہے، جس سے پھلوں کے پکنے کی رفتار بھی سست پڑ جاتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سٹیکر بہت محفوظ ہیں۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ صارفین اس سٹیکر کو کھا بھی سکتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ پہلے انہوں نے یہ سٹیکر آم کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال کرنا شروع کیے تھے لیکن پھر انہیں اندازہ ہوا کہ یہ آم جتنے سائز کے دیگر پھلوں کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :