جیل حکام نے شہبازشریف کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت دیدی

اہل خانہ کی شہباز شریف سے ملاقات آج منسٹر انکلیو میں کرائی جائے گی ‘ذرائع

جمعہ 14 دسمبر 2018 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) جیل حکام نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے اہلخانہ کو ملاقات کی اجازت دیدی۔ذرائع کے مطابق آشیانہ اقبال ہائوسنگ کیس میں گرفتار شہبازشریف ان دنوں راہداری ریمانڈ پر ہیں اور قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر پر اسلام آباد میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے اہلخانہ کی جانب سے جیل حکام سے ملاقات کی درخواست کی گئی تھی جسے منظور کرلیا گیا ہے۔جیل حکام کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد شہبازشریف کی اہلخانہ سے ملاقات آج (ہفتہ ) ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف کی انکے اہلخانہ سے ملاقات آج (ہفتہ ) دوپہر منسٹر انکلیو میں کرائی جائے گی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور ان کے بڑے بھائی نوازشریف کی ملاقات بھی منسٹر انکلیو میں بدھ کے روز ہوئی تھی جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔