صارفین کی سہولت کیلئے بڑے شہروں میں جلد میگا سٹورز کھولے جائیں گے، مشتاق احمد

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:06

صارفین کی سہولت کیلئے بڑے شہروں میں جلد میگا سٹورز کھولے جائیں گے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن آف پاکستان کے ایم ڈی مشتاق احمد نے صارفین کی سہولت کے لئے ملک کے بڑے شہروں میں جلد میگا سٹورز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق ایم ڈی مشتاق احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام کمپنیوں کو بقایات کی ادائیگیاں مرحلہ وار جاری ہیں اور ملک بھر کے تمام ریجن میں قائم کارپوریشن کے سٹورز پر رسد کا عمل مکمل طور پر بحال ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن صارفین کی سہولت کے لئے ملک کے تمام بڑے شہروں میں بہت جلد میگا سٹور کھولے گی جہاں صارفین کو ایک ہی چھت تلے تازہ سبزیاں،گوشت، چکن، فروٹ سمیت تمام ضروی اشیائے خورد نوش دستیاب ہو ں گی۔ انہوں نے کہا کہ کارپویشن نے ہمیشہ معیاری اور غذائیت سے بھر پور اشیائے خورد و نوش فراہم کر کے صارفین کی صحت کا خیال رکھا ہے اس روایت کو قائم رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کارپوریشن نی90 کی دہائی میں آیوڈین ملا نمک متعارف کر ایا جس کے استعمال سے معاشرے میں گلھڑ کی بڑھتی ہوئی بیماری میں واضح کمی ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارپوریشن کے ملازمین دیانت داری سے اپنے فرائض انجام دیں اور سیلز ٹارگٹس کے حصول کے لئے دن رات محنت کریں تاکہ ادارے کی ساخت کو بحال کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :