امریکی صدر ٹرمپ کے اگلے چیف آف اسٹاف ان کے داماد جیر ڈکشنر ہوسکتے ہیں ،ْ امریکی میڈیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:14

امریکی صدر ٹرمپ کے اگلے چیف آف اسٹاف ان کے داماد جیر ڈکشنر ہوسکتے ہیں ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) امریکی صدر ٹرمپ کے اگلے چیف آف اسٹاف ان کے داماد جیر ڈکشنر ہوسکتے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے داماد اور سینئر مشیر جیر ڈکشنر کو صدر ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف کیلئے شارٹ لسٹ کر لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

جیرڈ کشنر نے جاب تفصیلات کے حوالے سے ریپبلکن رہنما سے بھی ملاقات کی، وائٹ ہائوس ترجمان سارہ سینڈرز نے خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ کشنر کے چیف آف اسٹاف کیلئے نامزدگی کی اطلاعات سے آگاہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں جیرڈ کشنر صدر ٹرمپ کی جانب سے منتخب کردہ ہر کردار کیلئے بہترین ثابت ہونگے۔امریکی صدرکے حالیہ چیف آف اسٹاف جان کیلئے ہیں اور 8 دسمبر کو صدر ٹرمپ نے جان کیلے کی دسمبر کے آخر تک عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :