عجمان:معروف سُپر مارکیٹ چین مناما کا بھارتی مالک فرار ہو گیا
مفرور مالک سپلائرز اور ملازمین کو کروڑوں روپے ادا کیے بغیر بھاگ گیا ہے
محمد عرفان جمعہ 14 دسمبر 2018 15:23
(جاری ہے)
نومبر 2018ء میں اس گروپ کا ہیڈ کوارٹر بند ہونے کے بعد رواں ماہ کے دوران کئی برانچز بند کر دی گئی ہیں۔ اس موقع پر اکٹھے ہوئے تین درجن کے قریب سپلائرز کے ایک گروپ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کمپنی پچھلے چالیس سال سے امارات میں اپنا کاروبار کامیابی سے چلا رہی تھی، اس کی جانب سے دیا گیا کوئی چیک کبھی باؤنس نہیں ہوا اور نہ کبھی ادائیگیوں میں تاخیر ہوئی، تاہم گزشتہ کچھ ماہ سے اس کے معاملات ٹھیک طرح سے نہیں چل رہے تھے۔
جُون 2018ء کے بعد سے منامہ گروپ کی جانب سے بِلوں کی ادائیگیوں میں تاخیر کی جانے لگی۔ لیکن کسی نے بھی اس صورتِ حال میں ان پر بداعتمادی ظاہر نہیں کی کیونکہ ان کا کاروبار پچھلی چار دہائیوں سے شفاف طریقے سے چل رہا تھا۔ نومبر کے آخری ہفتے کے بعد سے مینجمنٹ کی جانب سے سپلائرز سے رابطہ ختم کر دیا گیا۔ جس کے بعد پتا چلا کہ بیشتر برانچیں بند کر دی گئی ہیں۔ بہت سے سپلائرز جن کو دیئے گئے چیک باؤنس ہوئے ہیں، اُنہوں نے منامہ گروپ کے مالک کے خلاف کیسز کا اندراج کروا دیا ہے۔ اس گروپ کے مالک عبدالقادر صبیر کا تعلق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا سے تھا، جس کے بارے میں پتا چلا ہے کہ وہ دیوالیہ ہو گیا ہے۔ عبدالقادر نے بینکوں سے بھی کروڑوں درہم کا قرضہ لے رکھا تھا۔منامہ گروپ کے ایک اماراتی سپانسر حماد ال متروشی نے کہا کہ اُسے بھی پینتیس لاکھ درہم کی رقم کا چیک دیا گیا تھا، جو باؤنس ہو گیا ہے۔ گروپ کے 1300، 1400 ملازمین کو پچھلے تین ماہ کی تنخواہیں بھی ادا نہیں کی گئی تھیں، جن میں سے تقریباً 600 ملازمین کی تنخواہیں اُس نے اپنی جیب سے ادا کر دی ہیں، حالانکہ ایسا کرنا اُس کی ذمہ داری نہیں تھی۔ درجنوں سُپر مارکیٹس کی اس اچانک بندش سے سینکڑوں ملازمین کا مستقبل تاریک ہو گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.