گھریلو سبزیوں کی کاشت کیلئے پانچ مرلہ جگہ درکار ہوتی ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:30

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) زرعی ماہری کے مطابق گھریلو پیما نے پر سبزیوں کی کاشت کیلئے عام طور پر ایک تا پانچ مرلہ جگہ در کار ہوتی ہے اور ایک اوسط درجے کے خاندا ن کی سبزیوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے 3مرلہ جگہ کافی ہوتی ہے اگر گھروں میں زمین موجود نہ تو اس مقصد کیلئے مٹھی کے بنے ہو ئے گملے پلاسٹک کے ٹپ ٹوکریاں لکڑی کے کریٹ پلاسٹک شاپر کھاد والے تھیلے پلاسٹک اور لوہے کے ڈرم اور پرانے ٹائر استعما ل کیے جاسکتے ہیں ان کنٹینرز کو مٹھی گلی سڑ ی گوبر کی کھاد اور بھل کی یکسان مقدار والے آمیزہ سے بھر لیاجاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :