لیبیا میں مسلح افراد کا عدالت پر حملہ ، مقصد قیدیوں کو آزادانہ کرانا تھا

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

بن غازی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) لیبیا کے شہر بنغازی میں نامعلوم افراد کے گروپ کی جانب سے ایک عدالت کو مسلح حملے کا نشانہ بنایا گیا۔لیبیا میں ججوں کی تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ "نامعلوم مسلح افراد نے بنغازی میں پراسیکیوشن کے دفتر اور عدالت کی عمارت پر درمیانے درجے کے ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کر دیا۔

اس کارروائی کا مقصد عدلیہ کے کام کو معطل کرنا اور قیدیوں کو طاقت کے زور پر آزاد کروانا تھا"۔

(جاری ہے)

بیان میں یہ واضح نہیں کہ حملے میں کتنا نقصان ہوا یا مسلح افراد قیدیوں کو فرار کروانے میں آزاد ہوئے یا نہیں۔ تاہم تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ ان گروپوں کا احتساب کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے اور ریاست کے سرکاری اداروں کے تحفظ کے لیے حکام اپنے کردار کو مضبوط بنائیں۔لیبیا بالخصوص دارالحکومت طرابلس میں قیدیوں کو چھڑانے کے لیے جیلوں پر مسلح گروپوں کے دھاوے کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ طرابلس میں جیلوں کی نگرانی ریاستی حکام کے پاس نہیں بلکہ مسلح ملیشیائیں ان کی حفاظت انجام دے رہی ہیں۔