اسلام آباد میں اساتذہ کے احتجاج کا معاملہ حل ہو گیا ہے، سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کا نکتہ اعتراض پر جواب

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اساتذہ کے احتجاج کا معاملہ حل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر عثمان کاکڑ نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ اسلام آباد میں اساتذہ سراپا احتجاج ہیں اور وہ مستقل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جس پر قائد ایوان نے بتایا کہ یہ معاملہ حل ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :