زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے فصلیں کاشت کی جائیں،ڈپٹی کمشنرعارف والا

جمعہ 14 دسمبر 2018 17:04

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا ہے کہ شعبہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے ، کسان ، کاشتکار جدید تحقیق اور ٹیکنالوجی کے ذریعے فصلوں کوکاشت کریں ، زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے فصلیں کاشت کی جائیں ، کسانوں ، کاشتکاروں کو زرعی پیداوار بڑھانے کے حصول کیلئے معیاری بیج ، کھادیں اور دیگر زرعی ادویات مقررہ ریٹ کے مطابق فروخت کی جائیں ، غیر معیاری بیج ، کھادیں اور دیگر زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کی نہ صرف حوصلہ شکنی کی جائے ، تمام متعلقہ ادارے باہمی ربط ورابطہ کے زریعے عملی اقدامات کریں جس کے مثبت نتائج سامنے آنا چاہیں ، زرعی خود کفالت کا حصول بہتر ین بیج ، معیاری کھادیں وزرعی ادویات کی فراہمی سے ممکن ہے ، تمام متعلقہ ادارے کسانوں ، کاشتکاروں کے ضلعی سطح تک کے مسائل قانون اور طے شدہ ایس او پی کے مطابق حل کریں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نے ضلعی ایڈ وائزری کمیٹی کے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی ارشد، اے سی عارفوالا افتخار حسین بلوچ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عقیل احمد ، ڈی آئی او سید سلمان حسین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک رفیق انجم ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع پاکپتن محمد اسلم ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع عارفوالا ریاض احمد ، ڈی ایس پی انویسٹگیشن غلام محمد سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے کہا کہ سورج مکھی کی پیداوار بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں اور اس سلسلہ میں سورج مکھی کی کاشت پر پانچ ہزار فی ایکڑ سبسڈی پر کسانوں ، کاشتکاروں کو معلومات بہم پہنچائی جائیں ، انسداد سموگ مہم کے تحت ابتک 60 ایف آئی آر بھی درج کر وائی جا چکی ہے ،ابتک کسان کارڈ کیلئے تقریبایبا 45533 کسان رجسٹر ہو چکے ہیں اور بلا سود قرضوں کیلئے 5678 کسانوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے اور کسانوں میں 1666 اینڈ رائیڈ موبائل تقسیم کیے جا چکے ہیں، جس کے زریعے کسانوں کو فصلوں کی کاشت اود دیگر اقسام کی سہولیات میسر ہیں، ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے محکمہ زراعت کی طرف سے کسانوں ، کاشتکاروں کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر اطیمنان کا اظہار کیا اورکسانوں ، کاشتکاروں کو مزید بہتر طریقے سے خدمت انجام دینے کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :