قبائلی اضلاع میں 16صوبائی نشستوں پر حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے، ابتدائی فہرست 31دسمبر کو جاری کی جائیگی،ہارون شینواری
جمعہ 14 دسمبر 2018 18:43
(جاری ہے)
اجلاس میںفوکل پرسن برائے ووٹر ایجوکیشن سہیل احمداور ورکنگ گروپ کے ممبران پیمان ٹرسٹ کے محمد اسفندیار خان،ایس پی ڈی اے کے صدر احسان اللہ ،بلیو وینز کے صابر علی، اسلامیہ کالج کے لیکچرار شکیل اقبال، د لاس گل کے سید ظفر علی شاہ، یو این ڈی پی کے لائزان آفیسر بلال خٹک ، اوئر گرلز کے سلمی بی بی ، کرن فدا،مدیحہ شاہ، ڈپٹی دائریکٹر افراہیم عنایت، اجمینہ بی بی، عنبرین اور محمد بلال نے بھی شرکت کی۔
ہارون شینواری نے کہاکہ طلبہ و طالبات کیلئے اگلے مہینے سے ووٹر آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں،مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کو اس سلسلے میں تعاون کیلئے مراسلے ارسال کئے گئے ہیں،طلبہ و طالبات کی انتخابی عمل میں آگاہی مہم اگلے سال جنوری میں شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پشاور میں مختلف تعلیمی اداروں بشمول پشاور یونیورسٹی اور اس کے تمام ڈیپارٹمنٹس ، اور کالجز کے سربراہوں کوخصوصی مراسلے ارسال کئے گئے ہیں،اس کے علاوہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں اور کالجوں کے سربراہوں کو بھی مراسلے لکھے گئے ہیںتاکہ وہ آگاہی مہم کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص خواتین اور معذور افراد کی سیاسی اور انتخابی عمل میں شرکت کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، اس لئے سیاسی جماعتیں ، سول سوسائٹی اور میڈیا معاشرے کے ہر فرد بالخصوص خواتین اور معذور افراد کی سیاسی اورانتخابی عمل میں شر کت یقینی بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوںنے کہاکہ حالیہ عام انتخابات میں مخصوص افراد کو پولنگ اسٹیشن میں ہر ممکن سہولیات فراہم یقینی بنانیکی بھر پور کوشش کی گئی تاکہ وہ آسانی سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں،ایسے افراد جن کا ووٹ شناختی کارڈ میں درج مستقل اور موجودہ ایڈریس کے علاوہ دیگر ایڈریس پر بنا ہو۔ ان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ 31دسمبر تک اپنا ووٹ شناختی کارڈ میں درج ایڈریس پر منتقل کرانے کیلئے الیکشن کمیشن کے دفتر سے رابطہ کریں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ہارون خان شینواری نے اجلاس کو بتایاکہ جینڈر گروپ کے لئے ورک پلان کے سلسلے میں ممبران کے قابل عمل اور مفید تجاویز کا خیر مقدم کیا جائیگا۔ اس سے پہلے اجلاس سے فوکل پرسن برائے ووٹر ایجوکیشن سہیل احمد نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہااور پیمان ٹرسٹ کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے یہ اجلاس اپنے دفتر میں منعقد کیا۔ اس موقع پرورکنگ گروپ کے ممبران نے ورکنگ گروپ کو فعال بنانے پر الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا، مختلف تجاویز دیں، اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ جینڈر گروپ کا آئیندہ اجلاس یو این ڈی پی پشاور کے دفتر میں جنوری 2019میں منعقد کی جائیگی۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.