یونیسیف کے وفد کی چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ملاقات
ہائر ایجوکیشن کمیشن پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کا بخوبی ادراک رکھتا ہے اور تعلیمی سرگرمیوں میں پائیدار ترقی کے اہداف کو شامل کرنے کا خواہاں ہے، ڈاکٹر طارق بنوری
جمعہ 14 دسمبر 2018 18:56
(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے بعد سے اعلی تعلیم تک رسائی 2.5فیصد سے بڑھ کر 10فیصد تک ہو گئی ہے جب کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اعلی تعلیم کی کوالٹی اورقومی ضروریات سے ہم آہنگی کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ملک میں اعلی تعلیم اور تحقیق کے فروغ کے لیے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراک کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے امریکہ اور برطانیہ سمیت بہت سے ممالک کے ساتھ روابط استوار کر رکھے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے اہداف ترقی پذیر معاشروں کو تعصبات سے دور کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں ممد و معاون ہوتے ہیں ۔ انھوں نے بتایاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن علاقائی سطح پر گراس روٹ لیول کی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے ایک علاقائی ریسرچ فنڈ قائم کر نے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ پاکستان کے ہر ضلع کے لوگ اپنے علاقے کے مسائل کا حل تلاش کر سکیں ۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی توجہ ان مسائل کے حل کی طرف دلوانے کی ضرورت ہے تاکہ علاقائی مسائل کو حل کیا جا سکے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اس ضمن میں علاقائی جامعات اور علاقائی سب کیمپسز کی مدد سے ڈیٹا بیس تیار کرے گا تاکہ چیلنجز اور مواقع کا ادراک ہو سکے ۔ یونیسیف کے مشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فرنینڈس نے کہا کہ یونیسیف علاقائی ، صوبائی اور وفاقی سطح پر بچوں کے حقوق کے لیے کام کرتا ہے اور پاکستان میں بھی بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک فورم کی تشکیل میں کوشاں ہے۔ مسرت یوسف نے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یونیسیف پاکستان میں بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کر رہا ہے اور تعلیمی شعبہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ڈاکٹر بنوری نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور یونیسیف کو باہمی دلچسپی کے امور کا تعین کرنا چاہئے تاکہ جامعات میں مشترکہ طور پر تحقیق کے پراجیکٹس کا اجراء کیا جائے ۔مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ
-
نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.