مقامی این جی او "کنیز رفیق فاؤنڈیشن" اور میڈسرو کے زیر انتظام مستحق مریضوں کیلئے ایک فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:40

مقامی این جی او "کنیز رفیق فاؤنڈیشن" اور میڈسرو کے زیر انتظام مستحق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 دسمبر2018ء) مقامی این جی او "کنیز رفیق فاؤنڈیشن" اور میڈسرو کے زیر انتظام صوئے آصل 6 کلو میٹر جھلار بھٹیاں رائے ونڈ روڈ پر مورخہ 16 دسمبر 2018 کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مستحق مریضوں کیلئے ایک فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ ہمارے دیہی علاقوں میں علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

(جاری ہے)

دیہی علاقے کے باسی موذی بیماریوں جیسے کہ ذیابیطس اور دیگر بیماریوں سے بہت کم شناسائی رکھتے ہیں۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا معائنہ ڈاکٹر امداد علی فاروقی کریں گے اور فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔ اس کیمپ میں ذیابیطس کے حوالے سے خصوصی آگاہی بھی دی جائے گی اور شوگر کی تشخیص کیلئے مریضوں کے خون کا معائنہ بھی کیا جائے گا۔ عوام النسا سے التماس ہے کہ وہ اس فری میڈٰکل کیمپ میں ضرور شرکت کریں۔ مزید معلومات کیلئے ویب سائیٹ وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :