سینیٹر اعظم موسیٰ خیل انتقال کر گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 دسمبر 2018 12:05

سینیٹر اعظم موسیٰ خیل انتقال کر گئے
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15دسمبر 2018ء) سینیٹر اعظم موسیٰ خیل انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان سے رکن سینیٹ سردار اعظم موسیٰ خیل کراچی میں انتقال کر گئے ہیں۔ سینیٹر اعظم موسیٰ خیل شدید علالت کے باعث کراچی میں زیر علاج تھے۔

(جاری ہے)

سینیٹر اعظم موسیٰ خیل کی تدفین موسیٰ خیل میں کی جائے گی۔مخلتف سیاسی و سماجی شخصیات نے سینیٹر اعظم موسیٰ خیل کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے سینیٹر اعظم موسیٰ خیل 2015ء میں سینیٹر بنے تھے۔ان کا تعلق بلوچستان کی جماعت پختونخوا ملی عوامی پارٹی سے تھا۔ سردار اعظم موسیٰ خیل آج انتقال کر گئے ہیں اور ان کی تدفین ان کے آبائی گاؤں میں کی جائے گی۔