وزیر خارجہ کی کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت ،

شہادتوں اظہار افسوس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں قابل تحسین ہیں،عفریت کیخلاف قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے،بیان

ہفتہ 15 دسمبر 2018 13:19

وزیر خارجہ کی کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی مذمت ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گزشتہ رات کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں ۔ وزیر خارجہ نے سانحہ کے شہدا کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہدا کے بلندی ء درجات کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :